ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوری لنکیش کی طرح دیگر ادیبوں کے قتل کی سازش کا انکشاف 4روشن خیال مفکروں کو سکیورٹی فراہمی زیر غور

گوری لنکیش کی طرح دیگر ادیبوں کے قتل کی سازش کا انکشاف 4روشن خیال مفکروں کو سکیورٹی فراہمی زیر غور

Wed, 20 Jun 2018 10:15:14    S.O. News Service

بنگلورو،19؍جون (ایس او   نیوز) ریاستی حکومت روشن خیال مفکرین کو سیکورٹی فراہم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ ہندو مخالف نظریات کے حامل دانشوروں کی ہٹ لسٹ تیا ر کرتے ہوئے موت کی نیند سلائے جانے کی سازش کا انکشاف ہونے کے بعد روشن خیال مفکرین میں شامل گنان پیٹھ ایوارڈ یافتہ گریش کرناڈ، معروف قلمکاراور ادیبوں میں شامل کے ایس بھگوان ، نریندر نائک، نڑوسامڑی مٹھ کے ویر بھدرا،چناملا سوامی کو حفاظتی بندوبست کے تحت سیکورٹی فراہم کرنے ریاستی حکومت آمادہ ہوگئی ہے۔ اس سلسلہ میں اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم ( ایس آئی ٹی) نے بھی وزارت داخلہ کو سفارشی مکتوب روانہ کر چکی ہے۔ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ریاستی حکومت نے ایس آئی ٹی کی سفارش پر مذکورہ چاروں روشن خیال مفکرین کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے اپنی دلچسپی دکھائی ہے۔مذکورہ شخصیات کو ہتھیار سے لیس سیکورٹی فراہم کرنے دفتر اور مکانوں میں خفیہ کیمرے نصب کرنے، جن مقامات پر روانہ ہوتے ہیں وہاں ایسکارڈ سیکورٹی فراہم کرنے کے متعلق بھی ایس آ ئی ٹی نے محکمہ داخلہ کو روانہ کردہ مکتوب میں سفارش کی ہے۔5ستمبر 2017کے دوران خاتون سینئر صحافی گوری لنکیش قتل کی واردات پیش آئی تھی۔ جس کے بعد مذکورہ چاروں روشن خیال مفکر ین کے لئے بھی خطرہ کو مد نظر رکھ کر انہیں قتل کرنے کے منصوبہ کے خدشہ کو دیکھ کر انہیں سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کرناٹک، مہاراشٹرا، آندھرا پردیش، سمیت 5ریاستوں میں ہندو مخالف نظریات کے حامل 60دانشوروں کو ہٹ لسٹ تیار کرتے ہوئے انہیں قتل کرنے کی سازش کا انکشاف کے تحت ہی گوری لنکیش کا قتل کرنے کے متعلق ایس آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں ظاہر کی ہے۔


Share: